شاہد آفریدی قلندرز کے ہوگئے
ٹیم قلندرز اس نومبر میں یواے ای کے دارالحکومت ابوظبی آرہی ہے جہاں وہ ابوظبی ٹی 10 کو نئی فرنچائز کے طور پر جوائن کرے گی۔ پاکستان کی یہ مقبول ٹیم پاکستان میں کرکٹ کی مضبوط روایات کی نمائندہ بھی ہے۔ قلندرز کی ابوظبی ٹی 10 میں شرکت یواے ای میں رہنے والے 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا باعث بنے گی۔
ابوظبی ٹی 10 کا آغاز 14 نومبر سے ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ ستارے پرفارم کرتے نظرآئیں گے، ٹورنامنٹ میں 29 تیزرفتار مقابلے ہوں گے 10 روز پر محیط اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 نومبر 2019 کو کھیلا جائے گا۔
نئی ٹیم کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے ابوظبی اسپورٹس کونسل کے جنرل سیکریٹری عارف العوانی کا کہنا تھا کہ قلندرز کی شرکت کا اعلان عالمی سطح پر ابوظبی ٹی 10 کی ساکھ میں بے پناہ میں اضافے کا سبب بنے گا اور دنیا کی بہترین ٹیمیں کو اس جانب راغب کرے گا کہ وہ ابوظبی آئیں جہاں کھیلوں کے بین الاقوامی سطح کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ہمیں اپنے شراکت کی اہمیت کو سراہانا چاہیے کیونکہ یہ ہماری سوچ ہے کہ ابوظبی میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے اور یہ محکمہ ثقافت وسیاحت ابوظبی، ٹی 10 اسپورٹس انتظامیہ اور فائچائز کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے ۔
ٹی 10 صرف 120 گیندوں پرمشتمل کھیل ہے جس کا دورانیہ محض 90 منٹ ہوتا ہے یہ پہلی بار 2017 میں یواے ای میں متعارف کرائی گئی تھی۔ اس کے ابتدائی کھلاڑیوں میں آئن مورگن ، شین واٹسن ، راشد خان، آندرے رسل، ملنگا اور ڈیرن سیمی جیسے عالمی سطح کے کرکٹرز شامل تھے۔
اس موقع پر قلندرز کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا تھا کہ وہ ابوظبی ٹی 10 میں قلندرز کی شمولیت سے بے حد خوش ہیں اور یواے ای کے دارالحکومت ابوظبی میں کرکٹ کی نئی روایات کو قائم میں کرنے بھرپورتعاون کریں گے قلندرز اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے بےچین ہے اور کئی نامور کھلاڑیوں خاص کر شاہد آفریدی کو لارہی ہے جو اپنے کھیل سے ابوظبی اور دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔
فواد رانا نے کرکٹ اور ابوظبی ٹی 10 کے فروغ میں ابوظبی کرکٹ کونسل کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی 10 کرکٹ کے بانی نواب شجیع الملک کے بھی مشکور ہیں جن کی کوششوں اور وسیع سوچ سے اسپورٹس کا ایک ایونٹ دنیا کے سامنے آیا۔
ابوظبی کرکٹ کونسل کے سی ای او میتھیو بوچر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ قلندرز جیسی بین الاقوامی ساکھ کی حامل فرنچائز کی شمولیت سے ابوظبی کرکٹ کونسل ایک بار پھر یہ ثابت کرنے کا موقع ملا ہے کہ وہ عالمی سطح کی کرکٹ اور کھیلوں کے دیگر مقابلے کراسکتا ہے اور ہم اس سال انتھک محنت کررہے ہیں تاکہ زاید کرکٹ اسٹیڈیم کو اگلے 5 سال کے لئےابوظبی ٹی 10 کا نیا گھر بناسکیں۔
ابوظبی ٹی 10 کا پہلا میچ 15 نومبر 2019 کو کھیلا جائے گا،
اپنی رائے کا اظہار کریں