شاہد آفریدی،،، نقیب اللہ محسود کی شہادت پر انصاف کے متقاضی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جعلی پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد کے ہاں جاکر فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندان سے دلی اظہار ہمدردی کی،،،
شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ نقیب اللہ محسود کے واقعے پر رنجیدہ ہیں اور غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابرا کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ نقیب اللہ محسود کے درجات بلند کرے
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ نقیب اللہ محسود کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں