شاہد آفریدی – پشاور زلمی کی شرٹ پہننے سے انکار کردیا
کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ فاٹا جو کچھ عرصہ پہلے خوف و دہشت کا مرکز تھا وہاں دنیائے کرکٹ کے ممتاز کھلاڑی پاکستان آرمی کی کاوشوں سے تیارکردہ اسٹیڈیم میں امن میچ کے نام سے میچ کھیلیں، اس میچ کو منعقد کروانے میں پشاور زلمی نے بھرپور معاونت کی اور اسٹیڈیم میں خوبصورت انتظامات کروائے
پاکستان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت یو کے میڈیا الیون کو 254 رنز کا ہدف دیا ،، یو کے میڈیا الیون اس بڑے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی یوں پاکستان نے یہ میچ 133 رنز سے جیت لیا
پیس کپ 2017 کے اس نمائشی میچ میں پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار انضمام الحق، شاہدآفریدی کے علاوہ یونس خان، کامران اکمل، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی بھی شریک ہوئے
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی امن اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی اور مستقبل میں اس سے بھی بہتر مقابلے دیکھنے کو ملیں گے
مگر ایک وہ وقت تھا جب جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی کی دوستی کی مثالیں دی جاتی تھیں مگر حیران کن صورت حال اس وقت دیکھنے کو ملی جب امن کپ میچ میں شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے لوگو پر پاکستان آرمی کا سٹکر لگوا دیا اور پشاور زلمی کے تجارتی ادارے ہائیر پر بھی سٹکر لگوا کر میچ کھیلا،،، یوں اس میچ میں بھی شاہد آفریدی نے کچھ ایسا کر دکھایا جو ان ہی کا خاصا ہوتا ہے،،،
اپنی رائے کا اظہار کریں