شاہین شاہ آفریدی ایسی چیز پر خوش کہ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

ہرارے: شاہین شاہ آفریدی آسٹریلوی پاور ہٹرز کو لگام ڈالنے پر مسرور ہیں.
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان پیسر کا کہنا ہے کہ ایرون فنچ اور گلین میکسویل خطرناک بیٹسمین ہیں،دونوں کو جلد آؤٹ کرنے کیلیے بولنگ کوچ اظہر محمود نے ہدایات دیں،ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے کوشش کی اور کامیاب رہا، فائنل میں ایرون فنچ پر قابو پانے کا عزم لیے بولنگ کروں گا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں اسٹار کرکٹرز کے ساتھ میچزکھیلنے کا یہ فائدہ ہواکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی اضافی دباؤ نہیں ہوتا،آسٹریلوی ٹیم میں بڑے نام ہونے کے باوجود کوئی گھبراہٹ نہیں تھی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں