شاہین نے ثابت کیا کہ وہ کتنا بہادر ہے،اسٹورٹ براڈ
انگلینڈ : ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ بھی پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفیریدی کی ہمت کی داد دیے بغیر نہ رہے سکے،
ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں شاہین آفیریدی فیلڈنگ کے دورا ن انگلش کھلاڑی ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گرپڑے تھے جس کے بعد وہ ایک بار پھر سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے لیکن اس کے باوجود وہ اپنا اگلا اوور کرانے آئے۔
شاہین آفریدی نے 16ویں اوور کی پہلی گیند کرائی جس کے بعد وہ تکلیف کے باعث اوور مکمل نا کرواسکے اور میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ان کا اوور افتخار احمد نے مکمل کروایا۔
اسی حوالے سے خبریں زیرگردش تھیں کہ شاہین کے انجری کے باعث دسمبر میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز نا کھیلنے کا امکان ہے۔
انگلش کھلاڑی نے ایک صحافی کی شاہین کی انجری سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور فاسٹ بولر کی بہاردی کو سراہا۔
اسٹورٹ براڈ نے لکھا ‘اگر شاہین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف نا کھیل سکے تو یہ ان کے لیے بُری خبر ہوگی’۔
اپنی رائے کا اظہار کریں