شاہین کوپین کلرز کا سہارا لیکرباؤلنگ جاری رکھنی چاہیے تھی ، شعیب اختر
پاکستان کے مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو درد کش دوا کا سہارا لیتے ہوئے باؤلنگ جاری رکھنا چاہیے تھی۔
سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا کہ اہم ترین بولر ان فٹ ہوجائے تو ٹیم کیلئے مسئلہ پیدا ہوتا ہے، شاہین شاہ کبھی مکمل فٹ نہیں تھے، ہم ان کو الزام نہیں دے سکتے۔
انھوں نے گزشتہ میچز میں اچھا پرفارم کیا لیکن یہ ورلڈ کپ فائنل تھا، اگر ٹانگ بھی ٹوٹ جائے جو ہونا ہے ہوجائے، بھاگتے رہیں اور کچھ کر دکھائیں، شاہین درد کش دوا لے سکتے تھے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی تین ماہ کی غیر حاضری کے بعد سکواڈ میں واپس آئے اور جب کہ پہلے دو گیمز میں ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی، انہوں نے ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فائنل میچ کے دوران شاہین نے پہلے ہی اوور میں خطرناک ایلکس ہیلز کو آؤٹ کر کے شائقین کو کچھ امید دلائی لیکن وہ میچ کے آخری مراحل میں زخمی ہو گئے۔ گھٹنے کی چوٹ نے انہیں میدان چھوڑنے پر مجبور کیا، آف سپنر افتخار احمد کو اس مرحلے پر بقیہ پانچ گیندیں کرنے پر مجبور کیا جہاں انگلینڈ کو آخری 29 گیندوں پر جیت کے لیے 41 رنز درکار تھے اور افتخار نے 5 گیندوں میں 13 رنز دیدئے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں