تیسرا ٹیسٹ، شاہین آفریدی کےلیے گرین کیپ تیار ، کپتان سرفراز احمد
پاکستان ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کھیلنے جارہا ہے اور کپتان سرفراز احمد کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم مشکل حریف کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ ان کے پاس یاسر شاہ جیسا میچ ونر باولر ہے
کپتان نے بتایا کہ اگر ہم ٹاس جیت گئے تو بیٹنگ کو ترجیح دیں گے کیونکہ ایشیائی پچز پر ٹیمیں پلے بیٹنگ کو ترجیح دیتی ہیں اور ہم بھی اسی سوچ کے حامل ہیں
اگرچہ پاکستان تیسرے ٹیسٹ میں سٹار باولر محم د عباس کے بغیر میدان میں اترے گا مگر محمد عباس کی جگہ پاکستان کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باولر کو گرین کیپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں باولنگ کرتے دکھائی دیں گے
کپتان سرفراز احمد کے لیے یہ ٹیسٹ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 150 کیچز مکمل کرنے کے لیے ان کو محض دو کیچ پکڑنا ہیں
ابوظہبی ٹیسٹ کے لئے 12 رکنی قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں