More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ٹام موڈی نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیدیا

ٹام موڈی نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیدیا

دبئی : پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں ملتان سلطانز کے کوچ ٹام موڈی بھی میدان آ گئے ۔ ٹام موڈی کا کہنا ہے کہ نوجوان فاسٹ باؤلر پاکستان کا مستقبل ہے اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے ۔

ملتان سلطانز کے کوچ ٹام موڈی نے کہا کہ اس عمر میں اسے جسمانی ذہنی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن میرے نزدیک شاہین ایسا بولر ہے جس کی تربیت اور حفاظت کی جانی چاہیے۔

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ تام موڈی نے کہا کہ میرے نزدیک شاہین آفریدی میں کئی دلچسپ پہلو ہیں، ان کا قد لمبا ہے، گیند میں رفتار بھی جو وقت کے ساتھ بڑھے گی جبکہ ان میں بیٹنگ کی بھی چاہت ہے جو مجھے اچھی لگتی ہے۔

 نوجوان فاسٹ باؤلر نے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3.4 اوورز میں 4 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی جانب بھیجا ۔

شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی مضبوط بیٹنگ کو 114 رنز تک محدود کیا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں