ازبکستان کی ہاکی ٹیم سولہ اپریل کو لاہور پہنچ رہی ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر
چودہ روزہ دورے میں مہمان ٹیم قومی ڈویلپمنٹ سکواڈ کے ساتھ چھ میچز کھیلے گی
تیرہ اپریل سے گوجرہ میں ڈویلپمنٹ ٹیموں کی لیگ شروع ہورہی ہے۔
فنڈز کی کمی اپنی جگہ کھیل کئ ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ شہباز سینئر
پی ایچ ایف پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ہاکی کی ترقی کا پلان لائیں، شہباز سئنیر
نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے وینو ایک سے دو روز میں فائنل ہوجاے گا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ہماری قومی ہاکی ٹیم ک بیرون ملک جانا ممکن نہیں ہورہا ہے. ہماری کوشش ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان مدعو کریں.پہلے مرحلے میں ازبکستان کی قومی ہاکی ٹیم 20 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی.ازبکستان ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان چودہ دنوں پر محیط ہوگا.جو کہ پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ سے چھ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی.پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ میں بہترین ٹیلنٹ شامل کرنے کیلئے ہم گوجرہ میں پانچ ٹیموں کی لیگ کروائیں گے.بعد ازاں مزکورہ لیگ سے پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ کیلئے کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے.انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مکمل کوشش ہے کہ پولینڈ کی ٹیم بھی سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے.اسکے علاوہ نئے ٹیلنٹ کو گراس روٹ سے اوپر لانے کیلئے رمضان کے بعد ٹاپ کوالٹی فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کرایا جائے گا جو کہ مکمل طور پر یوتھ سے نئے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کیلئے کیا جائے گا تاکہ یہ کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر مستقبل میں پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ بن سکیں.انہوں نے کہا کہ جیساکہ سننے میں آرہا ہے کہ آج چند اولمپیئنز پریس کانفرنس کررہے ہیں تو ان اولمپیئنز میں اکثریت انہی کہ ہے جو موجودہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مختلف عہدوں پر رہے ہیں.انہیں چائیے کہ اگر واقعی انہیں پاکستان ہاکی سے زرا سی بھی محبت ہے تو ہاکی کی بہتری کیلئے واضع پلان ہمارے سامنے رکھیں.ہم انشاء اللہ نہ صرف سنیں گے بلکہ اس پر انکی مشاورت سے عمل بھی کریں گے.لمحوں میں پاکستان ورلڈ چیمپیئن نہیں بن سکتا اسکے لئے نچلی سطح سے کام کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے کلینڈر میں شامل ہے اور ہم اس پر عمل بھی کررہے ہیں.حتہ کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ہمیں مسلسل مشکلات کا سامنا ہے.
اپنی رائے کا اظہار کریں