شاداب خان، شاہین آفریدی ’دی 100 لیگ‘ سے دستبردار
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کی نمائندگی کی غرض سے لیگ سپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ’دی 100‘ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
تابی لیکس کے مطابق نئے متعارف کرائے گئے ’دی 100‘ کا افتتاحی ایڈیشن رواں سال 21 جولائی کو شروع ہوگا اور اس کے بعد فائنل 21 اگست کو ہوگا۔ اس عرصے کے دوران لیگ سپنر شاداب خان اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
27 جولائی سے 20 اگست تک پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کے ہوم گرائونڈز پر 5 ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہے۔ شاداب خان کو سدرن بریو نے پک کیا تھا اور شاہین آفریدی نے انگلینڈ کی نئی فرنچائز لیگ میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی کرنی تھی۔
اب صرف پاکستانی کھلاڑی محمد عامر دی ہنڈریڈ میں لندن سپرٹ کے لئے کھیلیں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں