دورہ انگلینڈ،پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا انٹراسکواڈ میچ،شاداب اور بابر الیون آمنے سامنے
ڈربی(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا انٹر ا سکواڈ میچ شاداب خان الیون اور بابر اعظم الیون کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لئے شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
تابی لیکس کے مطابق پچاس اوورز پر مشتمل میچ میں سکواڈز 12، 12 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں جبکہ بابر اعظم الیون میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا ،اعظم خان، فہیم اشرف، محمد نواز اور حسن علی ،محمد حسنین، عثمان قادر اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔
شاداب خان الیون میں عبداللہ شفیق، شرجیل خان، محمد حفیظ ، سعود شکیل ،حارث سہیل، صہیب مقصود، سرفراز احمد، شاداب خان , عماد وسیم ,محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں