More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ایمرجنگ ایشیاکپ،بھارت نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ایمرجنگ ایشیاکپ،بھارت نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کولمبو :سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونیوالے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستانی بیٹنگ کے بعد باﺅلنگ بھی ناکام ہو گئی اور بھارتی ٹیم نے 173 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔فاتح ٹیم کی جانب سے نتیش رانا 60 اور ہمت سنگھ 59 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔اس سے قبل بھارتی باﺅلرز نے پاکستانی بلے بازوں کو 45 ویں اوور میں 172 رنز پر چلتا کر دیا ۔

کپتان محمد رضوان 67 اور سعود شکیل 62 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ باقی 8 کھلاڑی ڈبل فگر کی شکل نہ دیکھ سکے ۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ ،محمد موسیٰ اور عاشق علی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں