More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
اہم ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا ہیڈ کوچ ۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ عاقب جاوید۔ شان مسعود۔ وہاب ریاض۔اظہر علی۔ علیم ڈار۔ اسد شفیق نے برق رفتاری سے سٹیڈیم کی تکمیل کی تعریف کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی آرام نشتوں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے عاقب جاوید۔ شان مسعود۔ وہاب ریاض۔ اظہر علی۔ علیم ڈار اور اسد شفیق کے ہمراہ انکلوژر کی آخری نشتوں پر گئے اور گراؤنڈ کا ویو دیکھا ہیڈ کوچ۔ ٹیسٹ ٹیم کپتان اور سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ مین بلڈنگ۔ ڈریسنگ رومز کا بھی معائنہ کیا غیر معمولی رفتار سے سٹیڈیم کا اعلی معیار کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ عاقب جاوید قذافی سٹیڈیم انتہائی مختصر مدت میں مکمل طور پر نیا اور جدید سٹیڈیم بن گیا ہے۔ شان مسعود شائقین کرکٹ کے لئے میچ کا ویو بہتر ہوا ہے۔ وہاب ریاض یقین نہیں آرہا کہ یہ وہی قذافی سٹیڈیم ہے۔ سلیکشن کمیٹی ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر ۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر۔ کنٹریکٹر اور نیسپاک کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان۔ ------------------------------------------------------------------------------ لاہور ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان۔ یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی۔ فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ سلیکٹر اسد شفیق۔ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔ اسدشفیق۔ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ اسدشفیق ۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔ پاکستان جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری سے مد مقابل ہوں گی۔ تینوں ٹیموں کے 4 میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے، پی سی بی پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری نعمان علی کی ہیٹ ٹرک پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بایں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کی ہیٹ ٹرک۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بارہویں اوور میں نعمان علی نے ہیٹ ٹرک کی۔ جسٹن گریو ، ٹیون املاچ ، کیون سنکلیر کو آوٹ کر کے نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ یہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک ہے۔ اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری چار ایلیٹ غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی انڈر 17 کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس ڈرلز میں شرکت اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 12 جنوری کو شروع ہوا تھا غیر ملکی کوچز میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریان سائیڈ باٹم، جنوبی افریقہ کے سیابونگا سیبیا, ریان مارون جبکہ نیوزی لینڈ کے سکاٹ میکلین اور انگلینڈ کے معروف فزیو تھراپسٹ جاوید مغل شامل۔ پی سی بی ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ اظہر علی بھی اینگرو کرکٹ ٹریننگ کیمپ میں موجود اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں انڈر 19 کھلاڑی حصہ لیں گے، دوسرا مرحلہ 8 فروری تک جاری رہے گا ٹکرز رائن سائیڈ بوٹم۔ ——— انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر رائن سائیڈ بوٹم کی پاکستان آمد۔ سائیڈ بوٹم اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں بولنگ کوچ ہیں۔ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں انڈر 17 کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرا مرحلہ انڈر19 ہوگا۔ دوبارہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے اور میں یہاں ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہورہا ہوں ۔ لوگ بہت اچھے ہیں ۔کھانا بہت اچھا ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میں بیس سال پہلے پاکستان آیا تھا۔ سائیڈبوٹم۔ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ سائیڈ بوٹم یہاں لڑکے سیکھنے کی بہت زیادہ جستجو رکھتے ہیں - سائیڈ بوٹم اس کیمپ میں صرف بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ ہی نہیں بلکہ کھیل کے دیگر پہلوؤں پر بھی کام ہورہا ہے۔ میں نے اپنی بولنگ کو آسان اور سادہ رکھا ہوا ہے اور بنیادی باتوں پر توجہ رکھی ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میری کوشش ہے کہ ہر نیٹ سیشن میں کھلاڑی خود کو چیلنج کریں ۔ لڑکے مجھ سے سوالات کرتے ہیں کہ کس طرح گیند پکڑنی ہے کس طرح گیند سوئنگ کرنی ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میرے لیے بھی کوچ کی حیثیت سے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ پاکستان نے ہمیشہ عظیم فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں ۔ میرے ہیرو وسیم اکرم ہیں کیونکہ میں خود لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہوں۔ سائیڈ بوٹم۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ملتان میں موجود۔ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 127رنز سے جیتنے کے بعد مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے کل بدھ کے روز آرام کیا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے ایک ایک کھلاڑی میڈیا ٹاک کرے گا۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز۔ تمام 15 کھلاڑیوں نے آج کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کل صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی

پی سی بی کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں نجم سیٹھی کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

پی سی بی کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں نجم سیٹھی کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

لاہور : حالیہ انتخابات سے جہاں دوسرے اداروں میں انتخابات کے بعد اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے وہیں پی سی بی کی انتہائی اہم ترین گوننگ باڈی میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے ۔

آج  پی سی بھی ( پاکستان کرکٹ بورڈ) کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں بطور چیئر مین نجم سیٹھی پر ایک قراردار کے ذریعے مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی سی بی جنرل باڈی نے نجم سیٹھی کے بارے میں متفقہ قرار منظور کی اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھر اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔کے سی سی اے کے صدر ندیم عمر نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت اقتدار میں آئے بورڈ پر اس کااثر نہیں پڑنا چاہیے۔

پاکستان کے 16 ریجنز نے پی سی بی چیئرمین کی کرکٹ کے فروغ کے لئے کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے تمام ریجن اور ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی تین سال کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل نجم سیٹھی کے مشیر شکیل شیخ نے ایک قرارداد پر تمام اراکین سے دستخط کرائے جس کے بعد نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کااظہار کیا گیا۔

اجلاس میں گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کو پی سی بی کا ایسوسی ایٹ ممبر مقرر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اضلاع کے نمائندوں نے اجلاس میں شکایات کے انبار لگادیے۔نجم سیٹھی نے وعدہ کیا کہ آئندہ سال سالانہ میٹنگ سے دو دن پہلے تمام اراکین کو لاہور بلواؤں گا اور ان کے الگ الگ مسائل سنوں گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں دور افتادہ علاقوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پانچ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اخراجات میں 10 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق 18-2017 کے مالی سال میں اس کام کے لئے 30 کروڑ روپے رکھے تھے۔اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات تبدیل ہورہے ہیں، اللہ کرے ملک میں استحکام آئے، یہ کاررواں چلتا رہے اور ہمارے اہداف پورے ہوتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے کام کیا ہے اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بڑا کامیاب قدم تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا اور اسی ٹیم کا لاہور آکر میچ کھیلنا ہماری بڑی کامیابی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، ہماری نیت صاف تھی اور درست فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھی مسلسل بہتر کارکردگی دکھارہی ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں