قومی ٹیم کی سلیکشن ,حکومتی حلقوں کی طرف سے بھی سلیکٹرز پر انگلیاں اٹھانے لگے
لاہور: دورہ برطانیہ کیلیے قومی ٹیم کی سلیکشن کے بعد حکومتی حلقے بھی سلیکٹرز پر انگلیاں اٹھانے لگے.
دورئہ انگلینڈ کیلیے منتخب ناتجربہ کار اسکواڈ میں کئی حیران کن فیصلے سامنے آئے، مشکل کنڈیشنز میں ٹیسٹ میچز کیلیے جہاں اس فارمیٹ میں ایک میچ کا بھی تجربہ نہ رکھنے والے امام الحق، فخرزمان، فہیم اشرف، عثمان صلاح الدین اور سعد علی جیسے کھلاڑیوں کو شرکت کا اہل سمجھا گیا، وہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے عمدہ پرفارمرز اور ٹیسٹ میچز کیلیے موزوں کئی کرکٹرز منہ دیکھتے رہ گئے ان فیصلوں پر میڈیا میں تنقید تو جاری تھی۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بھی ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھائے گئے، صدارت کرنے والے کمیٹی چیئرمین عبدالقہار خان وادان نے کہاکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق اور فخر زمان کو کس کارکردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، فواد عالم اور وہاب ریاض کو نظر انداز کرنے کی کیا وجوہات ہیں؟
اپنی رائے کا اظہار کریں