نجم سیٹھی کی مشکلات میں کمی کا امکان ، اہم ترین سپورٹ حاصل ہو گئی ؟
کراچی : نجم سیٹھی کی نئی حکومت کے آتے ہی پریشانی میں جو اضافہ ہوا ہے وہ کسی حد تک کم ہوتا نظر آرہاہے ،۔ نجم سیٹھی کے مطابق انہیں پی ایس ایل فرنچائزرز نے انہیں اپنی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزرز میں ایک اہم فرنچائزر نے تحریک انصاف کی حکومت کے دوران نجم سیٹھی کو تبدیل نہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے نجم سیٹھی کی تبدیلی کی خبریں میڈیا میں زیر گردش ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ حلقوں نے اب تک پی سی بی میں تبدیلی کے حوالے سے چپ سادھی ہوئی ہے،
البتہ عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد کسی پیش رفت کا امکان ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں