عوام کس کو ووٹ ڈالیں؟ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے فتح کے بعد ملک پہنچ کر پیغام جاری کر دیا
کراچی: زمبابوے کو وائٹ واش کرنے کے بعد قومی ٹیم ملک واپس پہنچنا شروع ہو گئی ہے اور ایئر پورٹ پر کپتان سرفراز کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کے حلقے سے کون سے امیدوار کھڑے ہیں، عوام جسے بہتر سمجھتے ہیں اسے ووٹ ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں شہریوں نے ان کا استقبال کیا جبکہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی مرحلہ وار وطن واپس پہنچیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دورہ کامیاب رہا جس پر خوشی ہے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی اور قومی ٹیم کامیاب رہی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں