اہلیہ کی بہت یاد آ رہی ہےلیکن ۔۔۔! شعیب ملک نے ایسی بات کر دی کہ جان حیران رہ جائیں گے
دبئی : قومی کرکٹر شعیب ملک کچھ ہی روز پہلے خوبصورت سے بیٹے کے باپ بنے مگر صرف ایک ہی روز اس کے پاس گزارنے کے بعد قومی فرائض کی انجام دہی کیلئے اہلیہ اور بیٹے کو چھوڑ کر دبئی جا پہنچے۔
انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھائی اور پھر نیوزی لینڈ کیخلاف بھی قومی ٹیم کی شاندار فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا اور جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ اہلیہ اور بیٹے کی یاد نہیں آ رہی؟ تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ جونیئر کھلاڑی بھی ان کی تقلید کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
شعیب ملک نے کہا کہ اہلیہ کی بہت یاد آ رہی ہے کیونکہ یہ ایک ایسا وقت ہے جب آپ کا فیملی کیساتھ ہونا بہت ضروری ہے لیکن جب ملک کی بات آ جاتی ہے تو پھر سب کچھ پیچھے رہ جاتا ہے۔ میں اپنی اہلیہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مجھے حوصلہ دیا اور قومی فرائض کی سرانجام دہی کیلئے بھرپور حمایت کی، ان کی جتنی تعریف کی جائے، کم ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیٹے کا نام اِذہان رکھا ہے اور اس کی تو بہت زیادہ یاد آتی ہے، اس لئے جب بھی تھوڑا وقت ملے تو ویڈیو کال پر اسے دیکھ لیتا ہوں۔ بیٹے کی پیدائش پر ایسی ایسی جگہ سے مبارکباد کے پیغامات ملے کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں