More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹاکرے کا شیڈول جاری

پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹاکرے کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس اپنی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان ٹیم 5 ایک روزہ میچوں اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور کیویز کے مابین پہلا ٹاکرا ون ڈے میچ کی صورت میں ہوگا جو 6 جنوری کو ویلنگٹن کے میدان پر کھیلا جائے گا،،،، دوسرا میچ 9 جنوری کو نیلسن، تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا ایک روزہ میچ 16 جنوری کو ہملٹن جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا

پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، سیریز اور دورے کا آخری میچ 28 جنوری کو تورانگا میں کھیلا جائے گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں