More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑ ا کر دیا

جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑ ا کر دیا

کیپ ٹاﺅن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ ، پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگ میں 431رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مایوس کن کارکردگی دکھائی اور پوری ٹیم صرف 177رنز پر آﺅٹ ہو گئی ۔جواب میں جنوبی افریقہ نے سنبھل کر جارہانہ بیٹنگ کی اور پاکستانی باﺅلرز کی ایک نہ چلنے دی ۔تیسرے دن کے پہلے سیشن میں جنوبی افریقی ٹیم 431رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ایف ڈی پلسی نے 103رنز بنائے ، مرکم نے78رنز ، بووما نے 75رنز بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے چار کھلاڑیوں کو صرف 88رنز دے کر آﺅٹ کیا ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 123رنز دے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کر دیا ہے ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں