More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کے بارے میں اہم خبرآگئی

پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کے بارے میں اہم خبرآگئی

کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا،

پورٹ ایلزبتھ کا گراؤنڈ ٹیم پاکستان کیلئے لکی رہا ہے، جہاں گرین شرٹس اب تک ناقابل شکست ہے، میزبان کپتان ڈو پلیسی نے بھی پاکستان کو خود سے اچھی ٹیم قرار دیا ہے ۔

طویل کے بعد محدود اوورز کی کرکٹ کا بڑا چیلنج  آج کھیلا جارہاہے ۔پاک جنوبی افریقا کا پہلا ون ڈے، پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا ۔
پاکستان کی بیٹنگ اسٹرینتھ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کے آنے سے اضافہ ہوگا ۔
جبکہ ٹیم میں چارفاسٹ بولرزکی شمولیت متوقع ہے۔کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں چیمپئنز ٹرافی سے پہلے بھی ٹیم پر تنقید ہوئی  لیکن ٹیم نے اچھا پرفارم کیا ۔
ادھر میزبان کپتان ڈو پلیسی نے پاکستان کو خود سے اچھی ٹیم قرار دیدیا ۔

پاکستان نے اب تک پورٹ ایلزبتھ میں 3 میچز کھیلے  ہیں ۔ٹیم 2 میں سرخرو رہی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو اتھا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں