More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سرفراز احمد کے ساتھ وقار یونس کو ہیڈ کوچ بنا دیا گیا

سرفراز احمد کے ساتھ وقار یونس کو ہیڈ کوچ بنا دیا گیا

جی ہاں وقار یونس کے اندر کا کوچ ہے کہ کوچنگ سے باز ہی نہیں آتا اور وہ کمنٹری کی بجائے کوچنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے،،،وقار یونس پی ایس ایل میں مصباح الحق کے ساتھ ہیڈ کوچ نظر آئیں گے تو شارجہ میں شیڈول ٹی 10 لیگ میں بنگال ٹائیگرز کے ساتھ معاہدے کے بعد وقار یونس نے بنگال ٹائیگرز کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش قبول کر لی ہے
سرفراز احمد نے وقار یونس کو ہیڈ کوچ بنائے جانے پر مسرت  کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا ہے  کہ لیجنڈری کھلاڑی کا تجربہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا جب کہ وہ ماضی میں بھی وقار یونس کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان دونوں کے درمیان اچھے تعلقات اور گہرے مراسم ہیں جو کہ ٹیم کی بہترین کارکردگی میں مددگار ثابت ہوگا

وقار یونس نے بھی بنگال ٹائیگرز کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ٹیم کے لیے خیر سگالی اور کامیابی کے جزبات کا اظہار کیا گیا ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں