سرفراز احمد نے ایسا اعلان کردیا کہ سب حیران ہوگئے
جی ہاں کپتان سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے اور ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرکے پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے
تقریب تقسیم انعامات میں بھی کپتان سرفراز احمد نہایت مسرور نظر آئے اور انہوں نے اس میگا ایونٹ کو کامیاب کرنے کے ہر پرزے کی تعریف کی اور خصوصا عمدہ انتظامات پر گراونڈ سٹاف کی بھرپور تعریف بھِی کی ،،، گراونڈ سٹاف کی تعریف کم ہی سننے میں آتی ہے جو دن رات ایک کرکے میدان سجاتے ہیں
مگر سرفراز احمد نے محض تعریف پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ تیسرے میچ کی فیس گراونڈ سٹاف میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جسکی مثال کم ہی ملتی ہے
کرکٹ حلقوں میں سرفراز احمد کے اس اقدام کو لائق تحسین اور قابل تقلید قرار دیا گیا
اپنی رائے کا اظہار کریں