کم بیک ہوتو لگتا ہے کہ پہلا میچ ہے،سرفراز احمد
کراچی (نمائندہ تابی لیکس)سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہےیقین تھا کہ محنت جاری رکھی تو دوبارہ ٹیم کا حصہ بن جاؤں گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس وقت کے لیے بنچ پر طویل انتظار کیا، حسن اتفاق ہے کہ میرا 50 واں ٹیسٹ ہوم گراؤنڈ کا پہلا میچ رہا،اچھی اننگ کھیلنے کی خوشی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا آج سینچری بن جاتی تو اور اچھا لگتا،صفر پر بھی آؤٹ ہو سکتا تھا،بس اللہ پر بھروسہ رکھا اور محنت کرتا رہا،امید کم لگ رہی تھی کہ پتا نہیں 50 واں ٹیسٹ کھیل سکوں گا یا نہیں،بہت سارے لوگوں کی دعائیں ساتھ تھیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ کم بیک ہوتو لگتا ہے کہ پہلا میچ ہے،چیف سلیکٹر وسابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی بھائی نے بھی بہت اعتماد دیا،کریز پر بابر اعظم نے بھی ہمت بندھائی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں