سرفراز احمد کا ضمیر خریدنے کی کوششیں ناکام
صاحب اب تو کرکٹ میں میچ کے علاوہ میچ فکسنگ اور کھلاڑیوں کو خریدنے کا رجحان ہے کہ رکنے کو ہی نہیں آرہا،،،، بکیز اتنے طاقتور ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں سزا ہونے کے باوجود قومی کھلاڑیوں سے رابطے سے نہیں کتراتے،،، ان طاقتور بکیز نے قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد تک کو خریدنے کی پوری کوشش کی،،،تابی لیکس کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ ذہنی دباو کی وجہ سے سرفراز احمد پوری رات سو نہ سکے اور صبح ہوتے ہی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو اس کی اطلاع کرکے اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کیا،،، پتہ چلا ہے کہ بکیز نے کچھ اور قومی کھلاڑیوں سے رابطے کیے ہیں جسکے بعد قومی ٹَیم کے کھلاڑیوں نے نقل و حمل محدود کر دی گئی اور ٹیم پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں