اہم ترین میچ میں سرفراز احمد نے شکست کی اصل وجہ بیان کر دی
لاہور :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شکست کے بعد ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے اور اسی شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم نے موقع ضائع کر دیا ، مجھے اور نواز کو جلدی آوٹ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔
تفصیلا ت کے مطابق میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ بہت پریشر میچ تھا لیکن لڑکوں نے بہت زبردست مقابلہ کیا ، انور علی نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اگر وہ دوسرا رن لینے میں کامیاب ہو جاتے اور آوٹ نہ ہوتے تو ابھی ہم سپر اوور کھیل رہے ہوتے ۔
ان کا کہناتھا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم نے موقع خود گنوا دیا کیونکہ مجھے اور نواز کو جلدی آوٹ نہیں ہونا چاہیے تھا ہماری پارٹنر شپ اچھی چل رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس سا ل پی ایس ایل کا سفر مشکل رہا تاہم اگلے سال مزید اچھی پلاننگ کے ساتھ آئیں گے ۔سرفراز کا کہناتھا کہ پچ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہے ، کوشش ہونی چاہیے تھی کہ پہلی ٹیم کو کم سکور پر روک لیتے اور بیٹنگ میں 160 سے 170 چیز کیا جا سکتاہے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں