More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

سرفراز احمد پر پابندی کا امکان، شعیب ملک ٹیم کی قیادت کرینگے

سرفراز احمد پر پابندی کا امکان، شعیب ملک ٹیم کی قیادت کرینگے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔ نسل پرستانہ جملوں پر قومی ٹیم کے کپتان پر 3 سے 5 ون ڈے انٹرنیشنل کی پابندی لگنے کا امکان ہے، جس کے بعد شعب ملک ٹیم کی قیادت کری

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سرفراز احمد کے خلاف کاروائی آج متوقع ہے، جس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سرفراز احمد کو 3 سے 5 میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماضی میں جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کی تحریک عروج پر رہی ہے اس لیے یہ واقعہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے اور آئی سی سی کا لیگل ڈپارٹمنٹ تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لے کر کاروائی کا اعلان کرے گا۔سرفراز احمد کی پابندی کی صورت میں شعیب ملک قیادت کریں گے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈربن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے تھے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں