More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف اپنے عزائم کا اظہار کر دیا

سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف اپنے عزائم کا اظہار کر دیا

لیڈز: کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سمیت سیریز جیتنے کیلیے پراعتماد ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ کی جیت اچھی بات ہے البتہ اب ہماری ساری نظریں دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہیں۔ سرفراز احمد کے مطابق بابر اعظم کی جگہ عثمان صلاح الدین اور فخر زمان میں سے ایک کو کھلانا مشکل فیصلہ تھاتاہم ٹیم مینجمنٹ نے عثمان صلاح الدین کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جو پچھلے 3دوروں سے ٹیم کے ساتھ ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ عثمان صلاح الدین مڈل آرڈر میں بہتر کھیل پیش کر سکتے ہیں، لیسڑ شائر کے خلاف2 روزہ میچ میں انہوں نے نصف سنچری بنائی تھی۔ فخر زمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  فخر سے ہمیں بڑی امیدیں ہیں وہ ایک سے چھ تک کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں