مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس کی جائے گی، سرفراز احمد
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو پریس کلب کراچی کی ایک تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں ان کو اعزازی ممبر شپ سے بھی نوازا گیا، اپنے خطاب میں سرفراز حامد نے کہا کہ ان کو یاد ہے جب بارہ سال پہلے وہ پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے آئے تھے،،،کپتان نے پریس کلب کراچی کی اعزازی ممبر شپ ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا
ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ اگر جونیئر کھلاڑی پرفارم کرہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سینیئر کھلاڑیوں کو نکال باہر کیا جائے،،،سینیئر کھلاڑی اگر پرفارم کررہے ہوں تو لازمی ٹیم کا حصہ ہونا چاہییں، اور اس وقت ٹیم جونیئر و سینیئر کھلاڑیوں کا حسین امتزاج ہے،،،انہوں نے کہا کہ وہ سینیئر کھلاڑیوں سے مشورہ ضرور کرتے ہیں اور یہ پروپیگنڈہ غلط ہے کہ وہ سینیئر کھلاڑیوں کی رائے کو اہمیت نہیں دیتے
سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کو اپنے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے جانے سے ٹیسٹ ٹیم میں جو خلا پیدا ہوگا وہ آسانی سے پر نہیں ہوگا ،،،مگر ان کو نوجوان کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد ہے کہ وہ اپنی محنت سے جلد ہی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل کھلاڑی بن جائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں