سری لنکا سیریز، سرفراز کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان مقرر
چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے مشترکہ پریس کانفرنس پی سی بی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جسمیں چیئرمین پی سی بی تابی لیکس کی ہفتوں پہلوں کی پیشگوئی کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سری لنکا کے خلاف سرفراز احمد کپتان برقرار رہیں گے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہونگے، جس پر مصباح الحق نے دونوں کو مبارکباد دی اور سرفراز احمد کا زبردست دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب بڑا ہدف بھی مخالف ٹیم حاصل کر لے تو محض کپتان کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں، مصباح نے کہا کہ فٹنس کا جائزہ سارا سال جاری رہے گا جس سے عین موقع پر فٹنس پرکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی
اگرچہ چیئرمین پی سی بی سرفراز احمد اور بابر اعظم کو سری لنکا سیریز کے لیے ذمہ داریاں سونپی ہیں مگر تابی لیکس ایک مدت سے عندیہ دیتا آرہا ہے کہ ون ڈے کے لیے بابر اعظم کو مستقل کپتان بنانے کے لیے تیار کر رہی ہے اور ایک سال کے اندر اندر بابر اعظم کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں