More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ثانیہ مرزا قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان پہنچ گئیں

جی ہاں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی قومی ٹیم کے ساتھ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئیں ہیں، جہاں سے ٹیم کو بلٹ پروف گاڑیوں میں سیکورٹی کے سخت گھیراو میں مقامی فائیو سٹار پہنچا دیا جائے گا،،، ثانیہ مرزا پہلے بھی کئی دفعہ پاکستان آ چکی ہیں مگر یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا کوئی میچ دیکھیں گی،،،، ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے سسرالی شہر سیالکوٹ بھی جائیں گی
یاد رہے کہ آج قزافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جائے گا پاکستان پہلے ہی تین میچوں پر مبنی سیریز کے دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ون ڈے کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی سری لنکن ٹیم کو کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں