ثانیہ مرزا ٹینس کو خیرباد کہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
لاہور(نمائندہ تابی لیکس) بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا اور انکے ساتھی روہن بوپنا کو برازیلین جوڑی کے ہاتھوں 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔
میچ کے اختتام پر حریف ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی اور گفتگو کے دوران انکی آنکھوں میں آنسو آگئے، انہوں نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا اور کیرئیر کے اختتام کیلئے اسی جگہ کو چنا۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر پر اپنے والدین سمیت دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں