ثنا میر کی آئرلینڈ کی کپتان کو کرائی گئی گیند ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ ہے ،آئی سی سی
لاہور: ویمن ٹی 20 عالمی کپ میں سابق کپتان ثنا میر کی گیند کو “پلے آف دی ٹورنامنٹ” قرار دے دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 عالمی کپ میں ثنا میر کی آئرلینڈ کی کپتان لورا ڈینلے کو کرائی گئی گیند کو ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔ثنا نے آئرش کپتان کو شاندار لیگ بریک گیند پر بولڈ کیا تھا۔
پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ثنا میر کی شاندار باؤلنگ پر مبارک باد دی اور ٹویٹر پر لکھا ” مبارک ہو ثنا میر آپ واقعی اس اعزاز کی حقدار تھی “۔
Congratulations @mir_sana05! Richly deserved indeed 👍 https://t.co/gBC7RrO2wK
— PCB Official (@TheRealPCB) December 11, 2018
ثنا ء میر نے اعزاز ملنے کے بعد اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے لکھا کہ ” الحمد للہ ،میں اپنے چاہنے والوں ،فینز، فرینڈز، خاندان اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اپنے ووٹ سے مجھے اس باؤل کا حقدار بنایا۔مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے “۔
Alhamdolillah !
Special thanks to all the fans, friends, family and supporters for your valuable votes. Feels awesome to be featured with amazing women cricketers of my time.
Great encouragement and opportunity provided by @ICC.#Wemovecricketforward https://t.co/37LDLwyeO4
— Sana Mir (@mir_sana05) December 11, 2018
اپنی رائے کا اظہار کریں