More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

جانیے کیا رومان رئیس نینشل ٹی ٹونٹی کھیلنے کو فٹ ہوگئے؟

جانیے کیا رومان رئیس نینشل ٹی ٹونٹی کھیلنے کو فٹ ہوگئے؟

فاسٹ باولر رومان کا شمار اب ان فاسٹ باولرز میں ہونے لگا ہے جو قومی ٹیم کا لازمی جزو ہیں، رومان رئیس اس وقت ان فٹ ہوگئے تھے جب ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں انکی بائیں کہنی میں چوٹ آئی تھی جس کے نتیجے میں انکو سیریز چھوڑ کر وطن واپس لوٹنا پڑا تھا اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے پائے تھے
تازہ اطلاعات ہیں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں ہیڈکوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا اور انہوں نے فٹنس کے تمام مراحل کامیابی سے عبور کر لیے اور ان کو فٹ قرار دیا گیا جسکے بعد گیارہ نومبر ہفتے سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی نیشنل ٹی ٹونٹی میں وہ کراچی وائٹس کی نمائندگی کریں گے اور کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلیں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں