More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

منڈی بہاولدین کے قصبہ میں کھیل دشمن عناصر کی شرمناک حرکت

منڈی بہاولدین کے قصبہ میں کھیل دشمن عناصر کی شرمناک حرکت

منڈی بہاولدین کے قصبہ رکن میں ایک نہایت ہی قابل مزمت واقعہ پیش آیا جس پر علاقے کے نوجوان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور مقامی پولیس قیادت اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اہیل کی ہے کہ اس شرمناک حرکت میں ملوث لوگوں کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے
رکن منڈی بہاولدین کا ایک مشہور قصبہ ہے جہاں تعلیم کی شرح علاقے کے کئی دیہات سے بہتر ہے،،، اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوان کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،، رکن ہاکی کلب مقامی سکول کی گراونڈ میں پریکٹس کرتے تھے اور ایک کمرے میں اپنا سامان رکھتے تھے

مگر گزشتہ شب کھیل دشمن عناصر نے رکن ہاکی کلب  کے سامان والے کمرے کو آگ لگا دی جس سے کمرے میں موجود ہاکی کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
کھلاڑیوں نے ہمت ہارنے کی بجائے اعلان کیا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اور بہت جلد رکن ہاکی کلب کے تمام کھلاڑی ان ایکشن نظر آئیں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں