More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پاکستان سپرلیگ کے میچ کے دوران زخمی ہونے والے رومان رئیس توآپ کو یاد ہوں گے، یہ اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ مداحوں کیلئے بڑی خبرآگئی

پاکستان سپرلیگ کے میچ کے دوران زخمی ہونے والے رومان رئیس توآپ کو یاد ہوں گے، یہ اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ مداحوں کیلئے بڑی خبرآگئی

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد رومان رئیس نے پہلی بار مختصر رن اپ کیساتھ باؤلنگ کی۔

فاسٹ باؤلر رومان رئیس کو انجری سے نجات مل گئی، انہوں نے باؤلنگ کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ فاسٹ باؤلر رومان رئیس پی ایس ایل سیزن تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف میچ میں ڈائیو لگا کر بال روکنے کی کوشش میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلر کو آرام کا مشورہ دیا تھا، تاہم رومان رئیس نے طبیعت میں بہتری آنے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مختصر رن اپ سے باؤلنگ کا آغاز کردیا ہے۔ رومان رئیس کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق اپنی انجری پر قابو پارہے ہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں