آسٹریلوی باؤلر کین رچرڈسن کا آئی پی ایل 2018 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
میلبرن : آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن نے اس سال آئی پی ایل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق رچرڈ سن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ّمیں نے رواں سال آئی پی ایل میں حصہ نہ لینے فیصلہ کیا ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ آئی پی
کی جگہ ٹیسٹ میچوں میں شرکت کر وں”۔
کین رچرڈ سن کے فیصلے کے بعد دوسرے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں حصہ لینے کا موقع مل گیا ہے جس سے وہ اچھی خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں ۔کین کے آئی پی ایل میں حصہ نہ لینے کی وجوہات میں سب سے اہم ان کی شادی ہے جو آئی پی ایل کے انعقاد والے دنوں میں ہی ہو رہی ہے ۔جبکہ دوسری اہم وجہ آسڑیلوی ٹیم میں جگہ بنانا ہے ۔
کین رچرڈ سن نے آسٹریلیا کی طرف سے 15 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 کھیلے ہیں ، رچرڈسن نے 2013 کے آئی پی ایل سیزن میں پونے وارئیر کی طرف سے صرف چھ میچ کھیلتے ہوئے 700،000امریکی ڈالر کمائے تھے ۔ آئی پی ایل کے پچھلے تین سیزنز میں کین رچرڈ سن نے رائل چیلجرز اور راجھستان رائلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 14 میچوں میں 18 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں