تابی لیکس، معین خان میری کرکٹ تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے،ریاض آفریدی
ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے تابی لیکس سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ پرفارمنس کے باوجود نظر انداز ہوتا رہا، آئی سی ایل کھیلنے سب سے بڑی غلطی تھی جسکی وجہ سے میں تمام کھلاڑیوں میں سب سے ذیادہ متاثر ہوا اور پاکستان میں میری ہر طرح کی کرکٹ ختم ہوگئی، انہوں نے کہا کہ ان کی کرکٹ ختم اور تباہ کرنے کا ذمہ دار معین خان ہے کہ جو مجھے متنازعہ آئی سی ایل میں لیکر گیا اور آج تک اس ایونٹ کے بقایا جات بھی نہیں دیے اور اگر تقاضہ کرو تو جوابا کہتا ہے کہ وکیل سے رابطہ کرو
انہوں نے کہا کہ میری حوصلہ افزائی کرنے والوں میں راشد لطیف اور عاقب جاوید شامل تھے کیونکہ یو اے ای کرکٹ میں ان فٹ ہونے کے بعد میں نہایت مایوسی کا شکار ہو چکا تھا
اپنی رائے کا اظہار کریں