تابی لیکس، رضا کیچلیو کو ترجمان چیئرمین پی سی بی مقرر کیے جانے کا فیصلہ
رضا کیچلیو جنکا شمار پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینیئر افسران میں ہوتا ہے اور وہ ایک عرصہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا میں مختلف فرائض سر انجام دیتے چلے آ رہے ہیں اور اکثر جو کھلاڑی انگلش نہیں بول سکتے،، مین آف دی میچ تقریب میں وہ بطور مترجم نظر آئے ہیں
تابی لیکس کو معلوم پڑا ہے کہ رضا کیچلیو کو ترجمان چیئرمین پی سی بی مقرر کیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا
یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھی وہ قومی ٹیم کے میڈیا منیجر تھے اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے میں کامیاب رہے مگر ایشیا کپ کے لیے ان کو نظر انداز کرکے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی آنکھ کے تارے عماد کو میڈیا منیجر مقرر کر دیا گیا ہے حس پر صحافتی اداروں کی جانب سے شدید تنقید اور ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں