راشد لطیف نے سلیکشن کمیٹی پر تنقیدی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا
پاکستان کے ممتاز اخبار نے راشد لطیف کی بڑی عینک والی تصویر لگا کر اسے سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید سے عبارت کیا، تابی لیکس نے جب سابق کپتان راشد لطیف سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر
2015 کی ہے اور انہوں نے یہ تصویر فاسٹ باولر سہیل خان کے لیے بنوائی تھِی
راشد لطیف نے حال ہی میں اپنے فیس بک پہ بھِی یہ تصویر لگا کر لکھا تھا کہ سہیل خان کو سمجھنے کے لیے اتنی بڑی عینک چاہیے، سابق کپتان نے من گھڑت خبریں چھاپنے کے معمول کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض توجہ حاصل کرنے کے لیے حقائق جانے بنا جھوٹی خبریں لگانے سے صحافت کی ساکھ خراب ہوتی ہے اور پاکستانی صحافت کا تشخص متاثر ہوتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں