رانا فواد نے عمر اکمل اور برینڈن مکیلم میں اختلافات کو پروپیگنڈہ قرار دے دیا
شیر لاہور کا ایوارڈ جیتنے کے بعد مالک لاہور قلندرز رانا فواد کو لاہور کی واحد سپورٹس یونین سجال نے میٹ دی پریس میں خطاب کرنے کا موقع فراہم کیا،،، جسمیں رانا فواد نے ملنے والے ایوراڈ پر نہ صرف اظہار تشکر کیا بلکہ انکشاف کیا کہ وہ کئی برس سے لاہور کا میئر بننے کا ارمان لیے ہوئے ہیں،،، کیونکہ لاہور فیض احمد فیض، نور جہان، اور اولیاء کرام کا شہر ہے اور وہ اس کی خوبصورتی میں اضافے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں
رانا فواد نے کہا کس ٹیم خواہش نہیں ہوتی کہ وہ پی ایس ایل کی فاتح بنیں ؟ لاہور قلندرز ضرور جیتے گی مگر وہ کسی بھی قیمت پر جیتنے کی خواہش نہیں رکھتے،،، انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ پوچھا جاتا ہے کہ پی ایس ایل میں فکسنگ ہوتی ہے تو میرا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ پی ایس ایل بد عنوانیوں سے پاک لیگ ہے
رانا فواد نے پی ایس ایل کی افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف وہی کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
رانا فواد نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم کسی کھلاڑی کو کڑوڑوں روپے دیتی ہے تو پرفارم کرنے کا دیتی ہے اور ان اس شکست سے نفرت ہے جسمیں کھلاڑی جان لڑا کر نہ کھیلے،،، انہوں نے کہا شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے پوسٹ مارٹم طرز کی تحقیقات کر رہے ہیں کیونکہ لاہور قلندرز کے فینز کو خوشیاں لوٹانی ہیں
رانا فواد نے قرار دیا کہ کپتان برینڈن مکیلم اور عمر اکمل میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں اور دونوں کریبیئن لیگ میں بھی ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں
مالک لاہور قلندرز نے پی ایس ایل اور لاہور قلندرز کی بھرپور سپورٹ پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اور میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں میڈیا کا مثبت کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں