فواد عالم آوٹ ؟ رمیز راجہ نے چیف سلیکٹر کی مشکل آسان کر دی
لاہور: پاکستانی چیف سلیکٹر انضمام الحق پر سلیکشن میں بے جا تنقید پر رمیز راجہ نے کہا کہ قومی بیٹسمین فواد عالم کے بارے میں میری رائے ذرا مختلف ہے اور میرے خیال میں ان کی تکنیک میں تھوڑا مسئلہ ہے، انہیں انگلینڈ میں اس مسئلے پر قابو پانا مشکل ہوتا۔
رمیز راجہ نے فواد عالم کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے منتخب نہ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو اسکواڈ میں منتخب نہ کرتا، فواد عالم برصغیر کی کنڈیشنز میں زیادہ بہتر بلے باز ہیں لیکن بیرون ملک ان کی تکنیک شاید ان کا ساتھ نہ دے، کئی کرکٹرز کو جلد ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہیں ملتا لیکن وہ اپنی عمدہ کارکردگی سے ایک عمر کے بعد ٹیم میں جگہ بنا لیتے ہیں جس کی بڑی مثالیں مصباح الحق، آسٹریلیا کے سائمن کیٹچ اور مائیکل ہسی ہیں۔
سابق پاکستان اوپنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ قومی ٹیم کیلئے کافی مشکل ہو گا کیونکہ ہمارے پاس اوپنرز میں کوئی منجھا ہوا کھلاڑی نہیں۔بیٹسمینوں کی سلیکشن خاص طور پر امام الحق پر بے جا تنقید کا باب اب بند ہونا چاہئے اور نئے بیٹسمین کو دباؤکی کیفیت پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں