عمران سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو وقار یونس نے کھری کھری سنا دیں
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی چیئرمین کے ممکنہ طور پر وزیراعظم بننے کی خوشی اور پی ٹی آئی کی حالیہ انتخابات میں جیت کے بعد قومی کرکٹرز کی بری تعداد ان کو ملنے اسلام آباد گئی ، جہاں ان کی عمران خان سے اہم ملاقات بھی ہوئی ۔ اس ملاقات میں وقار یونس بھی شامل تھے جو خاص طور پر انگلینڈ سے عمران خان کو ملنے کےلیے آئے تھے ۔ تاہم کھلاڑیوں کے عمران خان سے ملاقات کے بعد ملنے جانے والے کھلاڑیوں کو سابقہ کرکٹرز سمیت کئی حلقوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہاہے ،
مگر اب وقار یونس نے ان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں وقار یونس نے اس بات کا بھی گلہ کیا کہ کچھ حلقے کرکٹرز کے بنی گالہ جانے کو منفی تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے یہ تاثر دیا کہ کرکٹرز عہدوں کی ضرورت کے پیش نظر بنی گالہ جا رہے ہیں، وہ عمران خان سے کچھ لینا چاہتے ہیں۔ یہ سراسر غلط ہے،کرکٹرز کو عہدوں کی ضرورت نہیں ہے، ہم سب عمران خان کے ساتھ کھیل چکے، وہ ہمارے کپتان اور استاد رہ چکے،ان سے ہم نے بہت کچھ سیکھااسی ناطے یہ ہمارا فرض بنتا تھا کہ ان سے ملاقات کر کے کامیابی پر مبارکباد دیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں