پی ٹی آئی کے جاوید بدر نے نجم سیٹھی سے پی ایس ایل کا حساب کتاب مانگ لیا
لاہور:تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پاکستانی شہری کی حیثیت سے نجم سیٹھی کو خط لکھ دیا اورپی ایس ایل کا حساب کتاب مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاوید بدر کی جانب سے یہ خط آٹیکل 19- اے کے تحت لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل قوم کے پیسوں سے منعقد کیا گیا ،اگر پی ایس ایل کا مکمل حساب کتاب دو دن کے اندر نہ پیش کیا قانونی قواعد کے مطابق جاوید بدرکورٹ سے رابطہ کریں گے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تباہ کر دیا ہے ، نجم سیٹھی کو کرکٹ جیسے انٹرنیشنل کھیل کی ٹیکنیکل اے بی سی کا ہرگز معلوم نہیں۔
خط میں لکھا گیا کہ نجم سیٹھی نے اپنی کروڑوں کی کرپشن کے لئے پاکستانی عوام کے جذبوں سے کھیلا اور اسکے لئے جاوید بدر اس کا مکمل احتساب چاہتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں