More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

قلندرز کی ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں پہلی شاندار فتح

قلندرز کی ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں پہلی شاندار فتح

شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ابو ظبی ٹی ٹین لیگ میں ٹیم قلندرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی ۔ لیگ کے دوسرے دن کی آخری میچ میں ناردن واریئرز نے ٹاس جیت کر قلندرز کو بیٹنگ کا موقع دیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے قلندرز نے دس اوورز میں 112رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ناردن وارئیر کی ٹیم صرف 46 رنز ہی بنا سکی اور یوں قلندرز نے 66رنز سے اس میچ کو جیت لیا قلندرز کی طرف سے ٹام باٹن نے 53رنز کی ناقابل شکست انگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے قبل ازیں ابوظبی ٹی 10لیگ کے دوسرے دن کا پہلا میچ دکن گلیڈیئٹر اور بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان ہوا اس میچ کی فاتح ٹیم دکن گلیڈیئٹرز رہی جس نے مطلوبہ 108رنز نویں اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹ نقصان پر مکمل کئے مین آف دی میچ کا اعزاز شین واٹسن نے حاصل کیا شین واٹسن نے تین چوکوں اور ۳ چھکوں کی مدد سے پچیس گیندوں پر 41 رنز بنائے ۔جبکہ دوسرا میچ دلی بلز اور کرناٹکا ٹاسکرز کے درمیان کھیلا گیا دلی بلز نے ٹاس جیت کر کرناٹکا ٹاسکرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹس کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنائے جبکہ دلی بلز مقررہ اورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پرصرف 91 رنز ہی بنا سکی اور کرناٹکا ٹاسکرز نے 19رنز سے اس میچ کو جیت لیا مین آف دی میچ احمد رضا رہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں