More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ سٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ کے لئے سابق کرکٹر ظہیر عباس کو نامزد کیا ہے۔ ترجمان ظہیر عباس کی گورننگ بورڈ میں سٹیٹ بینک کے موجودہ ممبر کی جگہ نامزدگی ہوئی ہے۔ ترجمان پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان ٹکرز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ کھلاڑی کیمپ میں ۔ کراچی ۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ کھلاڑی کراچی میں کیمپ میں حصہ لیں گے۔ یہ کیمپ 2 سے 6 نومبر تک ہوگا اور اس کی نگرانی سعید بن ناصر کریں گے۔ کھلاڑیوں میں جہانداد خان۔ عمیربن یوسف۔ عباس آفریدی۔ عثمان خان۔ سفیان مقیم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہونگے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 18 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان / آسٹریلیا وائٹ بال سیریز پاکستانی کھلاڑیوں کی ملبورن میں نیٹ پریکٹس کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی بابر اعظم ، حارث روف ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، عرفان خان ، فیصل اکرم اور محمد حسنین نے پریکٹس کی آسٹریلیا پہنچنے والے کھلاڑیوں کے دوسرے گروپ نے آج آرام کیا پاکستانی قومی سکوارڈ کے تمام اراکین کل ملبورن کرکٹ گراونڈ میں ٹریننگ کریں گے پاکستان۔ آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ کراچی سے ملبورن پہنچ گیا کپتان محمد رضوان ، نائب کپتان سلمان علی آغا ، عبداللہ شفیق ، عامر جمال ، صائم ایوب ،کامران غلام ، حسیب اللہ اور عرفات منہاس شامل پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ چار نومبر کو کھیلے گی میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی تھی ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے میر حمزہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر وہ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحت یابی اور بحالی کا عمل مکمل کریں گے۔ کرز۔ ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ۔ اومان۔ اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات کو114 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان شاہینز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ محمد حارث 71 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 65 رنز پر آؤٹ۔ پاکستان کا سب سے بڑے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ ، قائداعظم ٹرافی 26 اکتوبر سے شروع ۔ کراچی ریجن وائٹس پشاور ریجن کے خلاف ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گی۔ 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں تین گروپس میں تقسیم ۔ چھ شہر گروپ مرحلے کے 45 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ قائداعظم ٹرافی کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ چھبیس لاکھ روپے ہے۔ فاتح ٹیم کو پچہتر لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم کو چالیس لاکھ روپے ملیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔چیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ اٹھارہ ٹیموں کی شرکت سے کھلاڑیوں کے پول میں اضافہ ہوگا اور مزید ریجنز کو کھیلنے کا موقع ملے گا۔ محسن نقوی۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور مردوں کی بین الاقوامی ٹیم میں نمائندگی کا موقع فراہم کرے گا۔محسن نقوی۔ پی سی بی کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ٹورنامنٹ کو آسانی اور پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کے لیے بہترین ماحول فراہم ٹکرز۔ ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ۔ اومان۔ اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے اومان کو 74 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ قاسم اکرم 48۔ روحیل نذیر41 ناٹ آؤٹ اور عرفات منہاس 31 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں۔ اومان کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بناپائی۔ زمان خان کی دو وکٹیں۔ پاکستان شاہینز اپنا تیسرا میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے لئے دئبی روانہ آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس آج دئبی میں ہو گا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت کریں گے اہم ترین ٹیکرز قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی بیسمنٹ کی تکمیل کے بعد فلورز کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ سٹرکچر کا کام تیز سٹیڈیم کے انکلوژرز پر دن رات تعمیراتی کام جاری چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا علی الصبح قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز اور سٹیل فکسنگ ورک پر پیش رفت کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محسن نقوی میگا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ محسن نقوی پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔ محسن نقوی پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ؛ سپر ایٹ کے دوسرے مرحلے میں آج میدان سجے گا

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ؛ سپر ایٹ کے دوسرے مرحلے میں آج میدان سجے گا

لاہور: قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جب کہ مقابلے حیدر آباد اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں شیڈول ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہفتے سے کراچی اور حیدر آباد کے مختلف اسٹیڈیمز سے ہوگا۔

گروپ ون میں شامل سوئی نادرن گیس اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آل حیدر اور طاہر رشید امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ اقبال شیخ ریفری اور عارف عبدالمجید اسکورر ہوں گے۔ لاہور بلوز اور حبیب بینک کے مابین میچ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگا۔ خالد محمود سینئر اور امیتاز اقبال امپائرز، افتخار احمد ریفری اور جنید افضل اسکورر ہوں گے۔

گروپ ٹو میں کے آر ایل اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں مدمقابل ہوں گی، شوزب رضا اور طارق رشید امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ عزیز الرحمن ریفری اور وسیم عباس کو سکورنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یو بی ایل اور واپڈا کے مابین میچ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شیڈول ہے، غفار کاظمی اور راشد ریاض امپائرز، محمد جاوید ریفری اور عبید احمد اسکورر ہوں گے۔

ادھر یو بی ایل کے سعد علی830 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، اسلام آباد کے عابد علی 541 رنز کے ساتھ دوسرے اور واپڈا کے محمد سعد526 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یو بی ایل ہی کے فاسٹ بولر سہیل خان 51 وکٹوں سے کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، لاہور بلوز کے اعزاز چیمہ 47 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور کے آر ایل کے صدف حسین42 وکٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ یو بی ایل کے وکٹ کیپر گلریز صدف کو سب سے زیادہ 31 کیچز پکڑنے کا اعزاز حاصل ہے، راولپنڈی کے عمیر مسعود 30کیچز کے ساتھ دوسرے اور ایچ بی ایل کے جمال انور 28 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں