کن کشن قانون آخر ہے کیا اور اس کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے
پی سی بی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کن کشن قانون کا استعمال قائداعظم ٹرافی کے سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے میچ کے دوران کیا گیا…. قانون کا استعمال کرتے ہوئے زخمی عثمان صلاح الدین کی جگہ محمد سعد کو سنٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا.
قائداعظم ٹرافی کے میچز مختلف اسٹیڈیم میں جاری ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں.
گزشتہ روز سمیع اسلم کی زوردار شاٹ پر فیلڈنگ کے دوران سنٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین گردن پر بال لگنے سے زخمی ہوگئے
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون کا استعمال کرتے ہوئے عثمان صلاح الدین کی جگہ محمد سعد کو سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل کردیا
کن کشن قانون کا استعمال پہلی مرتبہ آئی سی سی نے اسٹیو سمتھ کے زخمی ہونے ہر کیا، کن کشن قانون میں اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوجائے اور وہ بیٹسمین ہو اسکی جگہ اس معیار کا متبادل بیٹسمین شامل کیا جاتا ہے، اور اگر کوئی کھلاڑی سر یا گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہو اور وہ باولر ہو اسکی جگہ باولر شامل کیا جاتا ہے
کن کشن قانون میں اگر کوئی کھلاڑی باولنگ نہیں کرواتا تو اسکا متبادل بھی باولنگ نہیں کرواسکے گا، پی سی بی کی تاریخ میں کن کشن کا قانون پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ہے اور آئندہ بھی مختلف ایونٹس میں اسکا استعمال کیا جائے گا.
اپنی رائے کا اظہار کریں