More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

قائد اعظم ٹرافی / شیڈول جاری

قائد اعظم ٹرافی / شیڈول جاری

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا

قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت 14 ستمبر کو شروع ہوں گے

ایونٹ کے 31 میچز 6 شہروں کے 9 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے

کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا

قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو سونپ دی گئی ہے

سیکنڈ الیون کے 4 میچز میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

قائداعظم ٹرافی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ایونٹ کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا

قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

سیکنڈ الیون کا فائنل میچ 29 نومبر سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا

ایونٹ کے 6 میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا

نیشنل اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 میچز کھیلے جائیں گے

قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں 3 میچز کھیلے جائیں گے

جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ اور اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں 1، 1 میچ کھیلا جائے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں