شرجیل خان کے بعد خالد لطیف کا فیصلہ بھی محفوظ
پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے،،، خالد لطیف آج ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ خالد لطیف کا فیصلہ بھی محفوظ کر لیا گیا ہے،، ذرائع بتاتے ہیں کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کا فیصلہ جلد منظر عام پر لایا جائے گا
میڈیا سے گفتگو میں خالد لطیف کے وکیل نے بتایا کہ پی سی بی کے پاس خالد لطیف کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے اور ان کو پوری امید ہے کہ خالد لطیف کے حق میں فیصلہ آئے گا
خالد لطیف کے وکیل نے نہ صرف ٹریبونل کی تشکیل پر اعتراض کیا جس کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے پاس ٹریبونل بنانے کا کوئی اختیار نہیں ہے،،،انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ خالد لطیف کے خلاف آیا تو وہ عدالت عظمی جانے کا حق رکھتے ہیں اور ٹریبونل کی تشکیل سمیت ایسے کئی نقاط اور ثبوت موجود ہیں کہ جنکو بنیاد بنا کر قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں