More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ ---------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 56 رنز سے ہرادیا۔ کراچی بلوز کے محمد حمزہ کی میچ میں 10 وکٹیں۔ اسلام آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 2 رنز سے شکست دے دی۔ محمد موسی کی میچ میں12 وکٹیں لاہور بلوز کے محمد سلیم اور عمر صدیق کی سیالکوٹ کے خلاف ڈبل سنچری پارٹنرشپ۔ ٹکرز ۔پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا اے ---------------------------- راولپنڈی ۔ پاکستان شاہینز کے خلاف سری لنکا اے پہلے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 115 رنز پر آؤٹ ۔ کاشف علی اور خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ ۔کاشف علی نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان شاہینز کے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 66 رنز۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا قومی سکواڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے برسبین پہنچ گیا ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 نومبر کو ہوگا لاہور۔ عمیر بٹ بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب عمیر بٹ مسلسل تیسری بار بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہونے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کا مسلسل تیسری بار چئیرمین منتخب ہونے پر عمیر بٹ کو مبارک باد چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے نومنتخب چیئرمین عمیر بٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چئیرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔ محسن نقوی عمیر بٹ اپنی محنت اور پروفیشنل اپروچ کی بدولت بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ محسن نقوی امید ہے کہ عمیر بٹ بلجیئم میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے۔ محسن نقوی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز

۔
پی ایس ایل کے سلسلے میں تمام فرنچائزز کی کوششیں اور جذبہ قابل تعریف ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ
پی ایس ایل 2024 کے میڈیا رائٹس، لائیو اسٹریمنگ رائٹس میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

لاہور 4 مئی 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے ہفتے کے روز اپنے جنرل کونسل اجلاس میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے فرنچائزز کے کردار کی تعریف کی جن کی حمایت ۔ دلچسپی اور جذبے نے اس لیگ کی ساکھ کو اجاگر کرنے اور اسے ایک چیلنجنگ مسابقتی اور دلچسپ ایونٹ کے طور پر اپنی پہچان کرانے کے ضمن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
فرنچائز مالکان نے 17 فروری سے 18 مارچ 2024 تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر پی سی بی کو مبارکباد دی۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 کی کچھ اہم باتیں یہ ہیں۔
چھ ٹیموں میں سے چار نے اپنے ہوم وینیوز پر کم از کم پانچ میچ کھیلے۔
پہلی اننگز میں ٹیم کا اوسط اسکور 167 تھا۔ ٹورنامنٹ میں دوسو سے زائد کے 10 اسکور تھے۔ فائنل سمیت آٹھ میچوں کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔
میڈیا حقوق میں پچھلے میڈیا حقوق سائیکل کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔
لائیو اسٹریمنگ کے حقوق میں پچھلے رائٹس سائیکل کے مقابلے میں 113 فیصد اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی میڈیا حقوق میں پچھلے حقوق کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔
350 ملین سے زائد لائیو ناظرین تاریخ میں سب سے زیادہ تھے۔
ڈیجیٹل میڈیا میں1.5 بلین تک رسائی حاصل ہوئی جو غیرمعمولی بات ہے۔
دریں اثناپاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2025 کے سلسلے میں گورننگ کونسل میں مزید بات چیت کے لیے مندرجہ ذیل تجویز پیش کی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پی ایس ایل کی روایتی ایونٹ ونڈو میں منعقد ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 ایونٹ کے لیے ایونٹ ونڈو 7 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک ہو گی۔
کراچی، لاہور، ملتان، اور راولپنڈی پاکستان میں میچوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم از کم پانچ میچ کھیلے گی۔ پی سی بی اضافی مقامات کی تلاش جاری رکھے گا۔
چار پلے آف ایک غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کو مزید ُپرجوش اور مسابقتی بنانے کے ساتھ ساتھ مداحوں کی تعداد کو شامل کرنے، اور انہیں بڑھانے کے مقصد سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے “ہمیشہ کی طرح ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کے لیے ونڈو پر فرنچائز مالکان کے ساتھ ہماری مفیدگفتگو ہوئی ہے۔ ُپرجوش فرنچائز مالکان نے پی سی بی کی تجویز کردہ ونڈو اور پلے آف کے مقامات کے بارے میں اپنی تجاویز اور آراء دیں۔ اس میٹنگ میں ہونے والے تبادلہ خیال کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کی موزوں ترین ونڈو کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ مزید ڈیٹا فرنچائز مالکان کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ وہ آپس میں بات چیت کر سکیں۔ زیادہ باخبر فیصلہ کر سکیں اور اپنے خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔
“ہم پاکستان کے سب سے بڑے برانڈز میں سے ایک کے مستقبل کے لیے بروقت فیصلے کرنے کے لیے فرنچائزز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔”
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے میں فرنچائز مالکان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے ان کے عزم کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔
“ہمیں بات چیت جاری رکھنے اور اپنے آپشنز تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اجتماعی طور پر اپنے اہم مقاصد کو حاصل کر سکیں۔ یہاں میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کمشنر نائیلہ بھٹی کو ان کے رول ، وژن اور قیادت کے لیے مبارکباد اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے لیگ کو درست سمت میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں