پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کل ہو گی
لاہور: پاکستان سپر لیگ تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کل دن 2 بجے دبئی میں ہو گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کل دن 2 بجے دبئی میں ہوگی، ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں لایا جائے گا، ٹرافی کا استقبال کرنے کے لیے پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں کے کپتان ڈیرن سیمی (پشاور زلمی)، سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، مصباح الحق (اسلام آباد یونائیٹڈ)، شعیب ملک (ملتان سلطانز)، عماد وسیم (کراچی کنگز) اور برینڈن میک کولم (لاہور قلندرز) میدان میں موجود ہوں گے۔
دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ٹرافی اٹھا کر تقریب میں پہنچائیں گے، اس موقع پر پی سی بی حکام، پی ایس ایل ٹیموں کی منیجمنٹ اور مقامی سٹاف بھی موجود ہوگا۔ تقریب رونمائی کے بعد پریس کانفرنس بھی کی جائے گی جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور ٹیموں کے کپتان موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کیلیے میدان 22 فروری سے سجے گا، ابتدائی میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو پلے آف میچز لاہور میں شیڈول ہے جبکہ فیصلہ کن معرکہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں